زیر زمین انوکھا شہر

ہم سب نے زمین کے نیچے چلنے والی ٹرین اور زیر زمین سرنگ کے بارے میں تو ضرور سنا ہو گا مگر کیا آپ جانتے ہیں اس شہر کے بارے میں جو زیر زمین ہی آباد ہے۔ اس چھوٹے سےشہر میں 1500 کے قریب گھر، ہوٹل، یہاں تک کے چرچ اور میوزیم بھی موجود ہیں۔

مگر آخر یہ شہر ہے کہاں؟
اور لوگ زیر زمین کیوں رہتے ہیں؟

3500 افراد کی آبادی پر مشتمل “کوبر پیدی” کا یہ شہر جنوبی آسٹریلیا کے شمالی حصے میں اسٹوارٹ ہائی وے پر واقع ہے۔ دراصل100 سال پہلے بہت سے کان کن ، اوپل نامی دودھیا رنگ کے پتھر کی تلاش میں یہاں آتے تھے۔ مگر گرمی کی شدت کے باعث انھوں نے زمین کے اندر ہی گھر بنانے کا آغاز کیا۔ کان کن ہونے کے باعث وہ جانتے تھے کہ زمین میں رکہاں کھدائی کرنا بہتر ہے۔ یہاں تک کہ ایک شہر بنتا چلا گیا۔
یہ گھر صحرائی علاقے کی موسمی شدت کے باوجو د بھی بتدریج ٹھنڈے رہتے ہیں۔ اوپر سے ریت کے ٹیلوں کی مانند نظر آنے والے گھر درحقیقت اندر سے بہت خوب صورتی سے تراشے گئے ہیں ۔ یہاں کے لوگ زندگی کی تمام سرگرمیاں زیر زمیں ہی سرانجام دیتے ہیں۔

مگر یہ لوگ آخر زمین کے نیچے سانس کیسے لیتے ہیں؟

قدرتی ہوا کے خراج کے لیے گھروں کی چھتوں پر چمنیاں نصب کی گئی ہیں اور گھروں کے دروازے زمین کے اوپر بنائے گئے ہیں ۔ جس کے باعث ہوا گردش میں رہتی ہے مزید برآں بجلی کی پیداوار ک ےلیے سورج کی روشنی کا استمعال کیا جاتا ہے۔
کوبر پدی کا شہر اوپل نامی پھر کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *